ہومپاکستانستائیس ستمبر کو لانگ مارچ کی کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سہیل آفریدی اور شہباز گل آمنے سامنے

ستائیس ستمبر کو لانگ مارچ کی کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سہیل آفریدی اور شہباز گل آمنے سامنے

اسلام آباد(سب نیوز)27ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم رہنماوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وسط اگست کی بجائے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال کسی خفیہ ڈیل کے نتیجے میں دی۔
سہیل آفریدی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام لگانے والے شہباز گل کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد مجھ سے معافی مانگیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر علیمہ خان کو بھی راضی کر لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔