ہومتازہ ترینمیر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

میر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز)معروف کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے موقف کو آئینہ دکھاتے ہوئے زور دیا ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی اس کے اخلاقی معیارات اور حقوق کی پاسداری میں مضمر ہوتی ہے، اور کشمیری مہاجرین کے آئینی و بنیادی حقوق کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ایک اہم بیان میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہر حقیقی اور بابرکت تحریک جب اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھتی ہے تو اپنے اندر ایک بلند اخلاقی معیار برقرار رکھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب حقوق کی بات کی جائے تو کچھ بنیادی اور آئینی حقوق ایسے ہوتے ہیں جن سے چشم پوشی ممکن نہیں۔انہوں نے اس بات پر خصوصی توجہ دلائی کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں جموں و کشمیر کے لاکھوں مہاجرین اور تارکینِ وطن آباد ہیں، جن کا اصل وطن جموں و کشمیر ہے۔ ان میں سے تقریبا 3 لاکھ کشمیری مہاجرین ایسے ہیں جنہیں باقاعدہ ووٹ کا حق حاصل ہے اور ان کی ایک واضح آئینی حیثیت موجود ہے۔میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکی ہے۔ اس لیے ایسے لاکھوں مہاجرین کی آئینی اور قانونی حیثیت کو نذرِ آتش یا نظر انداز کرنا کسی طور ممکن نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔