اسلام آباد(سب نیوز) سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا، نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجیح تمی البگانی جلد چارج سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نامزد سفیر سال 2024 میں میجر جنرل کے عہدے سے سبک دوش ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی وزارتِ خارجہ میں شمولیت اختیار کی جہاں انہیں سفیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔انہیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
انہوں ںے 2015 میں برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
