تہران (سب نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں دو امریکی ایم کیو نائن ڈرون مارگرانے کا دعوی کردیا۔ترجمان ایرانی فوج کے مطابق ایک ڈرون بوشہر اوردوسرا اہواز میں دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا۔ آج گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی۔
جمعرات کو بھی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون کو ملکی حدود میں داخل ہونے پر مار گرایا تھا۔دوسری جانب روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سیہدف کی جانب بڑھتے ہیں اورہدف کونشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہے کہ تہران کس طرح حساس اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنارہا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا کہ روس نے ایران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں،سابق روسی انٹیلی جنس افسر نے امریکی اخبار کو بتایا کہ روس ایران کیساتھ محدود نوعیت کی معلومات کا تبادلہ کرتا ہے جن میں امریکی فوجی بحری جہازوں اورطیاروں کی جگہ بھی شامل ہے۔
