ہومبریکنگ نیوزبلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں: بلاول

بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں: بلاول

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں چاہے وہ اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں۔بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے زرداری ہاس میں ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے انہیں بلوچستان کی انتظامی اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ صورت حال پربریفنگ دی اور کہاکہ زیارت سانحے کے لواحقین کی دلجوئی، مطالبات کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کیا اور سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔وزیراعلی بلوچستان نے بریفنگ میں بتایاکہ بلوچستان میں عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گیجس میں وہ جماعتیں بھی شامل ہوں گی جو پارلیمان سے باہر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے فوج، ایف سی اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ حالیہ سانحات میں شہید افراد کے لواحقین کے درد کو محسوس کرسکتا ہوں، لواحقین کے درد کا مداوا اور مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے وزیراعلی نے مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں چاہے وہ اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں، ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔