ہومپاکستانجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ساوتھ ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ساوتھ ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز

کراچی (سب نیوز)ساوتھ ایئر نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اپنی باقاعدہ پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ملک کے ڈومیسٹک فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملے گی۔ایئرلائن نے کراچی سے کوئٹہ (بذریعہ تربت)اور کراچی سے اسلام آباد (بذریعہ بہاولپور) کے لیے اپنی باقاعدہ پروازیں شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی پرواز زیڈ8911تربت جبکہ زیڈ8942 بہاولپور کے لیے صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوئیں۔

یہ نئی پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے ڈومیسٹک فلائٹ نیٹ ورک میں اہم اضافہ ہیں اور مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات اور رابطہ فراہم کریں گی۔ابتدائی مرحلے میں ساتھ ایئر تربت روٹ پر ہفتہ وار ایک جبکہ بہاولپور روٹ پر ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ساوتھ ائیر کراچی سے پشاور، رحیم یار خان، سکھر اور گوادر کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کرے گی، جس سے ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن لائسنس کے تحت شروع کی جانے والی یہ نئی فضائی سروسز ملک میں سیاحت، تجارت اور سفری سہولیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔