اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلیے زیر غور نئے نام سامنے آگئے۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کیلیے رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، علی زاہد، رانا احسان افضل کے نام بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، شمائلہ رانا،فیصل سبزواری، مختار ملک، آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سینیٹر شاہزیب درانی، سینیٹر افنان اللہ، سینیٹربشری انجم کو ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والیارکان کو وزیرمملکت کا عہدہ دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنیکیلیے بعض وزارتوں کوضم کیا جائیگا۔
