اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور پاکستان سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی اور مذاکرات و سفارتکاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے آر-4 فریم ورک اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کلیدی ثالثی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
