اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست تجارتی پروازوں کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بحال ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اہم اقدام سے دونوں ممالک کے مابین سیاحت، تعلیمی روابط، کھیلوں کی سفارت کاری اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو ایک نیا فروغ ملے گا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی، جس سے طلبہ، محققین، سیاحوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
