اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ کایہ کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کایہ کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے کے ذرائع کھلے رہنے چاہئیں۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور تمام فریقوں پر جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
