ہومتازہ ترینایران کی امریکی حملوں کی مذمت ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایران کی امریکی حملوں کی مذمت ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مفاہمتی یادداشت کی خلاف کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جنوبی ساحل پر کچھ تنصیبات پر حملے کئے، امریکی حملے مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، حملے ظاہرکرتے ہیں کہ امریکا اپنی وعدوں کواہمیت نہیں دیتا، وعدہ خلافی امریکی حکومت کی فطرت میں شامل ہے،ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گا،امریکا کی کسی بھی جارحیت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے وعدوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وعدہ خلافی امریکی حکومت کی فطرت میں شامل ہے، ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گا، امریکہ کی کسی بھی جارحیت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔آئی آر جی سی بحریہ کے کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے جنوبی شہر سیرک پر امریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ایران کی برتری کو ختم نہیں کر سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں پر فائرنگ کا مقصد دیگر جہازوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے واضح اور مقررہ راستے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔