بیجنگ :چین کے زیرِ اختیار سمندری علاقوں کے قدرتی ماحولیاتی حالات کا مکمل جائزہ لینے اور سمندری ماحولیاتی تحفظ کے لیے معاونت فراہم کرنے کی غرض سے، 16 سے 18 جون تک چینی قدرتی وسائل کی وزارت کے ایسٹ اوشن بیورو کے جہاز “شیانگ یانگ ہونگ 22 نے تائیوان جزیرے کے مشرق میں واقع سمندری علاقے میں سمندری ماحولیاتی سروے کیا۔
اس سروے میں بیک وقت کثیر الشعبہ تحقیقی طریقوں کو اپنایا گیا، جس کے تحت سمندری پانی کے ماحولیاتی ڈی این اے، پرندوں، وہیل اور ڈولفنز جیسی سمندری ممالیہ کی انواع ، میرین کمسٹری ، اور آبی و موسمیاتی اعداد و شمار جمع کیے گئے۔ اس سروے سے چین کو اس علاقے کے اہم حیاتیاتی ماحول کی صورتحال کو مزید سمجھنے اور ماحولیاتی نظام کی صحت کی تشخیص کرنے کی بنیاد میسر آئی ہے اور ساتھ ہی اس علاقے میں سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے سائنسی بنیاد بھی فراہم ہوئی ہے ۔

