Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں۔ترامیم کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے ججز پر بھی ہوگا۔ اس سلسلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 15 کے پیرا 2 اور 3 میں ترمیم کرکے وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کردیا گیا ہے، جس سے ان عدالتوں کے ججز بھی ضوابط کے دائرہ کار میں آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ججز کے سوشل، کلچرل، پولیٹیکل اور ڈپلومیٹک فنکشنز میں شامل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی اور اب ترمیم کے بعد ججز صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک فنکشنز میں چیف جسٹس کی اجازت سے شرکت کرسکیں گے، جبکہ ججز کے دیگر فنکشنز میں جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔