Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 5 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم

فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 5 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم

منڈاناؤ: (آئی پی ایس) فلپائن میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈواناؤ کے قریب تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشات برقرار ہیں، امدادی اور ریسکیو ٹیموں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے سمندر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔