Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسرکاری ملازمین و ایپکا کا پری بجٹ مشاورتی اجلاس، سات نکاتی مطالبات کی منظوری

سرکاری ملازمین و ایپکا کا پری بجٹ مشاورتی اجلاس، سات نکاتی مطالبات کی منظوری

اسلام آباد(سب نیوز) تحریک تحفظ سرکاری ملازمین اور ایپکا کا پری بجٹ مشاورتی اجلاس ستارہ مارکیٹ میں منعقد ہوا ۔ چیئرمین تحریک تحفظ سرکاری ملازمین جاوید انتظار اور چیئرمین ایپکا سید گلفراز حسین شاہ کی زیر قیادت منعقدہ اجلاس مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کی بجٹ تجاویز میں سات نکاتی مطالبات کی متفقہ منظوری کے بعد مشترکہ اعلان کر دیا گیا۔ جس میں صوبائی طرز پر سرکاری ملازمین بلخصوص کلریکل سٹاف کی آپ گریڈیشن فی الفور کی جائے۔

وفاقی ملازمین ایڈھاک ریلیف الاوئنسز کو بنیادی پے سکیل میں ضم کر کے تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ وفاق کی تعلیمی جامعات کے بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے مربوط جانچ پڑتال کا نظام قائم کیا جائے۔ وفاقی ملازمین کے ایجوکیشن انکریمنٹ کو بحال کیا جائے۔ ایگزیکٹو الاؤنس کی ادائیگی بلا تفریق وفاق کے تمام اداروں میں کی جائے ۔ کنوینس الاؤنس میں پٹرول کی قیمت کے پیش نظر دگنا اضافہ کیا جائے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ اجلاس میں ایپکا کے صدر ملک طارق محمود سیالوی، مرکزی رابطہ سیکرٹری راجہ عمران بگا، ایپکا کے جنرل سیکرٹری سید یاور عباس، سینئر وائس چیئرمین چودھری اشفاق، جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی، تحریک تحفظ سرکاری ملازمین کے اراکین مرکزی کمیٹی ریڈیو پاکستان کے لیبر لیڈر محمد اعجاز، افتخار کاظمی، ابرار کاظمی، قائد اعظم اور علامہ اقبال یونیورسٹی ، پاک پی ڈبلیو ڈی ، وفاقی نظامت تعلیم، و دیگر سرکاری محکموں کے عہدیداران اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید گلفراز حسین شاہ ، ملک طارق محمود سیالوی ، راجہ عمران بگا، سید یاور عباس، محمد اعجاز و دیگر نے پری بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ہم نہیں چاہتے کہ حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان کبھی نہ ختم ہونے والا فاصلہ بڑھے۔ چیئرمین تحریک تحفظ سرکاری ملازمین جاوید انتظار شرکاء کے پری بجٹ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین ریاست اور حکومت کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ حکومت نے پٹرول لیوی کی مد دو سال میں آئی ایم ایف کے دو قرض پروگراموں سے زائد رقم وصول کی۔ جس کے بعد آئی ایم ایف کے مزید قرض اور بجٹ ڈکٹیشن کا جواز ختم ہوگیا ۔ پٹرول 250 روپے فی لیٹر کر کے مہنگائی کم کی جائے۔ بصورت دیگر راست اقدام کرنے پر مجبور ہونگے۔

سرکاری ملازمین کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدو جہد کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں سات نکاتی مطالبات کی منظوری پر اتفاق پایا گیا ۔ ملکی سلامتی اور سلگتے ہوئے زمینی حقائق کے تناظر میں سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ مشاورتی عمل اور مربوط حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات پر عملداری یقینی بنانے پر زور دیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔