لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز،ریسٹورنٹس اورفوڈ آوٹ لیٹس کوبھی اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
بعدازاں مشیروزیراعلی ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنی دے دیا۔تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ عید تک اوقات کار میں تبدیلی کی جائے،وزیراعلی مریم نواز نے عید کی آمد کے حوالے سے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شہر میں کاروباری مراکز رات 10بجے تک کھلے رکھنے کااعلان کردیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد تاجر برادری کوریلیف فراہم کرناہے۔تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیا،مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
