Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانملک میں مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ،مجموعی شرح 13اعشاریہ 88 فیصد رہی، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ،مجموعی شرح 13اعشاریہ 88 فیصد رہی، ادارہ شماریات

اسلام آباد، ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا سستی ہوئیں اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 13.88 فیصد رہی جبکہ کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی 16.25 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسط 3 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 108روپے46 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ ٹماٹرکی فی کلو قیمت 7 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 62 روپے38 پیسے رہی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں گھی 59 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور گھی کی اوسط فی کلو قیمت 345 روپے 70 پیسے ہوگئی جبکہ انڈے 2 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور فی درجن قیمت 178 روپے 92 پیسے رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 9 روپے 41 پیسے بڑھی اور گھریلوسلنڈرکی قیمت 1927.30 روپے ہوگئی جبکہ مٹن ایک روپے 39 پیسے، بیف 88 پیسے، زندہ مرغی29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چاول، چائے، دودھ، دہی، گڑ اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 19 روپے 75 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں اوسط 5 روپے 93 پیسے کمی آئی، اس کے علاوہ لہسن 5 روپے 75 پیسے فی کلو، پیاز 2 روپے 74 پیسے، دال مونگ 3 روپے 71 پیسے، دال ماش 4 روپے 27 پیسے، دال چنا ایک روپے 91پیسے اور دال مسور 49 پیسے سستی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔