Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینمودی حکومت کا آسام میں مسلمانوں کیخلاف آپریشن، 2 شہید ، 20 زخمی،فواد چوہدری کی مودی حکومت پر تنقید

مودی حکومت کا آسام میں مسلمانوں کیخلاف آپریشن، 2 شہید ، 20 زخمی،فواد چوہدری کی مودی حکومت پر تنقید

آسام/اسلام آباد، بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے گائوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران پولیس فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریاست آسام کے ضلع دارانگ میں گزشتہ روز پولیس نے غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 20 شدید زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کی کوریج کرنے والے سرکاری فوٹو جرنلسٹ نے قریب المرگ شہری پر چھلانگیں لگا کر انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا۔واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ظالم پولیس کے ڈی اس پی کو ہی مزید تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گائوں والوں کا تجاوزات کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن بھارتی حکومت نے عدالتی فیصلے سے پہلے ہی زمین خالی کرانے کیلئے دھاوا بول دیا۔دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھارتی پولیس کی مسلمانوں پر درندگی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ آسام میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی شہری مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جب کہ بھارتی صحافیوں کی طرف سے بھی اس ظلم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔دوسری طرف وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعد آسام سے مسلمانوں پر سکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئیں، برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم پر کی جانیوالی گفتگو قابل ستائش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔