اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے مشرق وسطی کشیدگی کے تناظر میں جاری کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی۔حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر ان اقدامات میں فوری توسیع کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی بدستور برقرار رہے گی جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی۔اسی طرح غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی بھی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے سے دی گئی مخصوص استثنی اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔
