اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں28ستمبر کو ہونیوالے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیزنے شرکت کی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے ، امن و امان قائم رکھنے کے لیے منتظمین،علما کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے ،ڈیوٹی پر مامور رضا کاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کرنے اورجلوس کے دوران کورونا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنز کو چہلم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے ، جلوس کے مقرر کردہ راستوں سے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر تربیت تافتہ سنائپر تعینات کرنے ،ڈی جی سیف سٹی کو کنٹرول روم قائم کرنے سمارٹ کارز ،ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چہلم کے جلوس کی نگرانی اورڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو لاجسٹک سپورٹ اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو وقت پر معیاری کھانے کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اے آئی جی سپیشل برانچ کو واک تھرو گیٹ نصب کرنے،چیکنگ کو یقینی بنانے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو مستعد رکھنے ،ایس ایس پی ٹریفک کو جلوس کے دوران خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے ،جلوس کے راستے میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کرنے ،امام بارگاہوں کے اردگرد خاردار تاروں لگانے اورچہلم جلوس کے راستے میں آنے والے غیر ضروری راستوں کو بند کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ،چہلم حضرت امام حسین پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ،چہلم حضرت امام حسین پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
