اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے ہم منصب ایمن صفادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایمن صفادی نے خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فریقین کے درمیان تعمیری روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایمن صفادی نے امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے جاری کوششوں کی تعریف کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور اردن کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم بھی دہرایا۔ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور اردن کے نائب وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
