Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزٹرانسفر کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

ٹرانسفر کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حالیہ تبادلوں کے باوجود تاحال باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کے باوجود عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے اور اپنے کیسز کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی عدالت کی کاز لسٹ بھی عدالت کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کیسز کی سماعت کریں گی، جس سے عدالتی کارروائی میں تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائیکورٹ کر دیا تھا۔ادھر جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے، جس کے بعد ان کے زیرِ سماعت کیسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔