ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قواعد پورے نہ کرنے پر مزید دو سیاسی جماعتوں تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا، دونوں جماعتوں کو انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنیاد پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں سے متعلق مقررہ قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر ضروری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل ضروری ہے، مقررہ قواعد پر عمل نہ کرنے کے باعث تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔