ہومبریکنگ نیوزپاکستان، ازبکستان کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، ازبکستان کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بشکیک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔