Friday, April 24, 2026
ہومتازہ ترینججز تبادلے: جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلا نے کی وجوہات سامنے آ گئیں

ججز تبادلے: جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلا نے کی وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد:(آئی پی ایس) ہائی کورٹ ججز کے تبادلوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہ بلانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے تبادلوں کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جواب دیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبہ سندھ کی نمائندگی نہیں رہے گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آدھے سے زیادہ ججز کے تبادلوں سے ہائیکورٹ میں ججز اسامیاں خالی ہوں گی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔