اسلام آباد: ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور اہم تقرریاں کر دی گئیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نواز کو اسلام آباد سے کراچی سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ناصر محمود اعوان کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ وقاص بشیر کو ڈائریکٹر جنرل آفس سے سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد تعینات کیا گیا۔
مہک گل کو ویلفیئر برانچ سے سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد، بلال احمد زہری کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے سی ٹی ڈبلیو کوئٹہ تعینات کیا گیا۔ کامران خان کو کوہاٹ زون سے پشاور سی ٹی ڈبلیو منتقل کیا گیا۔
آفتاب علی، ماریہ صدیقی، سفیان احمد اور محمد عاقب کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے سی ٹی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا۔
عمیر ورک، محمد جاوید رفیق اور محمد شفیق کو لاہور سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کیا گیا۔ عاطف بلوچ کو کراچی سی ٹی ڈبلیو، مون احمد خان کو سی ٹی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ جبکہ علی طارق بلوچ کو کراچی سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کیا گیا۔ محمد اختر کو بھی لاہور سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

