پشاور :(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلی بار 2 خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں اور دونوں آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل میں فرائض سنبھالیں گے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ صوبیہ خان اور زوہیب کو بطور جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔
