Tuesday, April 28, 2026
ہومپاکستانکوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

لاہور(سب نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر پی آئی سی اسپتال لاہور میں منتقل کردیا گیا۔
وکیل رانا مدثرعمر کے مطابق جیل میں آج اچانک طبیعت خراب ہونے پر اعجاز چوہدری کو پی آئی سی اسپتال لایا گیا ہے۔اعجاز چوہدری کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔یہ انکا روٹین کا چیک اپ نہیں تھا۔
وکیل رانا مدثر نے مزید بتایا کہ اعجاز چوہدری کی صحت سے متعلق ڈاکٹر مکمل چیک اپ کے بعد تفصیلات بتائیں گے۔اعجاز چوہدری کو نو مئی کے متعدد مقدمات میں 10،10 سال کی سزا ہوچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔