Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانسعودی عرب کا91ویں قومی دن، وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

سعودی عرب کا91ویں قومی دن، وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کے قومی دن پرمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا ان کا یہ سفر پیہم جاری رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔