اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت کے متعلق ایک کیس کے فیصلے میں اہم ریمارکس دیے ہیں۔عیسی خان نے دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا اور وراثت نامہ بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔ دونوں خواتین کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعوی دائر کیا تھا۔عدالت نے کہا ہے کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا۔ خواتین زندگی میں اپنا حق نہ لیں تو انکی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا۔
خواتین زندگی میں اپناحق نہ لیں تو انکی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
