اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محم اسحاق ڈار نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے شہر گیرنے کے ساحل کے قریب پیش آنے والے المناک فیری حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں حادثے سے متاثرہ تمام افراد، لاپتا افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شمالی قبرص کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔
