Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رینک پننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رینک پننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سب نیوز )ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رینک پننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد،ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔،تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ڈی جی ایف آئی اے نے انسپیکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 13 افسران کو رینک لگائے ۔

ڈی جی ایف آئی اے نے سپریٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ترقی پانے والے 5 افسران میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور فرض شناسی کسی بھی افسر کی اصل پہچان ہوتی ہے، ان اصولوں کو اپنی عملی زندگی میں ہمیشہ مقدم رکھیں. انہوں نے کہا کہ ترقی نئے مواقع کے ساتھ نئی ذمہ داریاں بھی لاتی ہے، افسران اپنی کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ایف آئی اے قانون کی عملداری، انصاف کی فراہمی اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، جس میں افسران کی محنت اور عزم بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید جذبے، دیانتداری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔