Monday, April 20, 2026
ہومکامرسسونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 417 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر پر آگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔