ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے یو این سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار لانا نصیبہ کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے یو این سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار لانا نصیبہ کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی دیرینہ حمایت اور کثیرالجہتی نظام کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار لانا نصیبہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
منگل کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی دیرینہ حمایت اور کثیرالجہتی نظام کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا بالخصوص فلسطین اور بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر کے تنازعات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل عالمی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے تین بنیادی شعبوں میں اقوام متحدہ کے کردار کو موثر اور متوازن انداز میں مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔