Monday, April 20, 2026
ہوماسلام آبادڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

اسلام آباد:ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آفتاب احمد کو دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا، پمز اسپتال میں دوران علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے تاہم اسپیشل ڈیوٹی پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر26 بھجوائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔