ہومپاکستانملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے34پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے34پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی زیرصدارت سماعت ہوئی، بجلی مہنگی کرنے کیلئے ڈسکوز نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی۔بجلی صارفین سے23ارب 33کروڑروپے کی وصولی مانگی گئی ہے، یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے بنتا ہے، بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق دسمبر 2026 سے فروری 2027 کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 38ارب 92کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں 5ارب 59کروڑ70لاکھ روپے اضافہ مانگا تھا، جولائی تاستمبر2026کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پربھی ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔