انطالیہ (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی صورتحال اور مذاکرات کی سہولت میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں مثبت اور تعمیری روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
