اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
