Friday, April 17, 2026
ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کے سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر کی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کے سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر کی ملاقات

انطالیہ(آئی پی ایس )نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کی وزارتِ خارجہ میں سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر جیونگ یوندو نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر جیونگ یوندو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔