Friday, April 17, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے کردار کی تعریف

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے کردار کی تعریف

انطالیہ (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب و افریقی امور کے سینیئر مشیر مسعد بولس نے ملاقات کی ہے۔مسعود بولس نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے رسمی خیرسگالی کا اظہار کیا۔امریکی صدر کے عرب و افریقی امور کے سینیئر مشیر مسعد بولس نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کے لیے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خطرے کے دوران جنگ بندی کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کی کامیابی میں بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جنہوں نے جنگ بندی کے عمل کو ممکن بنایا اور اسلام آباد مذاکرات کے تاریخی پہلو پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے خاص طور پر معاشی، تجارتی تعاون اور کثیر الجہتی سفارتکاری میں مشترکہ مفادات پر بات کی۔مسعد بولس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات پہنچائیں اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔انہوں نے انسداد دہشتگردی، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔