Wednesday, April 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزسلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی مستعفی ہونے کی دھمکی

سلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی مستعفی ہونے کی دھمکی

راولپنڈی(سب نیوز )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے۔اسلام آباد میں دیگر رہنما ئو ں کیساتھ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علیمہ خان کو شکوہ ہے کہ ہم نے راولپنڈی میں 9 اپریل کا جلسہ کیوں منسوخ کیا لیکن میں دوٹوک کہتا ہوں ہم نے ملک، امت مسلمہ اور پارٹی کے مفاد میں ٹھیک فیصلہ کیا۔ بانی نے بھی جلسہ منسوخی کی تائید کی۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ علیمہ خان نے خلاف واقعہ اور غلط باتیں کیں، سہولت کاری کی باتوں کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ وفاقی دارالحکومت میں صدی کے سب سے اہم مذاکرات ہونے جارہے تھے۔ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم امن عمل کی حمایت کریں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انقلاب اور ایک دن کی شعبدہ بازی میں بہت فرق ہے۔ انقلاب ایسے نہیں آتے کہ ٹرک نکالیں اور سب کو پیچھے لگا لیں۔ ہم ایک سیاسی عمل کا حصہ ہیں، ٹھیک فیصلے کرتے رہیں گے، کسی کے دبا ئومیں نہیں آئیں گے۔ واضح کردیا کہ میں نہ پہلے پارٹی عہدے کا خواہشمند تھا نہ اب ہوں ۔ اگر نوبت آئی تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔