Wednesday, April 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیرِاعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع

وزیرِاعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جدہ پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور حالیہ علاقائی سفارتی تبدیلیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔اپنے قیام کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

اس اہم ملاقات میں دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے وزیرِ اعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔