ہوماسلام آباداسلام آباد میں جی 10ہفتہ وار اور خواتین بازار مستقل بند کرنے کا فیصلہ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد میں جی 10ہفتہ وار اور خواتین بازار مستقل بند کرنے کا فیصلہ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے جی 10 میں قائم عارضی ہفتہ وار بازار اور خواتین بازار مستقل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 3 نومبر 2026 کو جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق سی ڈی اے کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ستمبر 2026 کے دوران گیارہویں ایونیو کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی، جس کے پیش نظر جی 10میں گیارہویں ایونیو کی گزرگاہ پر قائم عارضی اتوار بازار اور خواتین بازار فوری طور پر مستقل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں ڈپٹی ڈائریکٹر بازار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ متعلقہ عملے کو عارضی ڈھانچہ ہٹانے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ حکم چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 04 at 7.07.00 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔