ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آج اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور عوامی رابطوں کو مؤثر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فہد ہارون نے ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیرمقدم کرنا ان کے لیے باعث مسرت تھا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس کے دوران مختلف اہم امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا عوامی رابطوں، معلومات کی فراہمی اور عوامی شمولیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فہد ہارون نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے رابطوں اور تعمیری مکالمے کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔