اسلام آباد (آئی پی ایس )نجی کمپنیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاسنگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر متعدد ہاسنگ پراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی کمپنیوں اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے ہاسنگ کے یہ منصوبے راولپنڈی اور مری میں مکمل کیے جائیں گے، جس کے ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں چکری روڈ اور انگوری روڈ مری کے درمیان ہاسنگ سوسائٹیز کی ترقی کے لے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، مری اور راولپنڈی میں نئی ہاسنگ اسکیموں کا اعلان کیا گیا، انگوری روڈ مری پر مکسڈ یوز اپارٹمنٹس منصوبہ شروع ہوگا اور چکری روڈ راولپنڈی میں 1400 کنال پر ہاسنگ اسکیم متوقع ہے۔
ترجمان فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے JV اور PPP ماڈل کے تحت مکمل کیے جائیں گے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی بطور ثالث اور ریگیولیٹر کردار ادا کرے گا اور نجی پارٹنرزفنانسنگ، ڈیزائن اور تعمیر کے ذمہ دار ہوں گے۔
ڈی جی ہاسنگ اتھارٹی ظفراقبال نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی بہت ضروری ہے، منصوبوں سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے اور ہاسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور جدید ترقی کو فروغ ملے گا۔
