ہومدنیاپاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جاسکتے ہیں؟

پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جاسکتے ہیں؟

ریاض (آئی پی ایس )سعودی عرب سے باہر اقامہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہے اور توکلنا پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ سعودی عرب جاسکتے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی جوازات کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب سے سفر کرنے سے قبل کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے مقررہ و منظورشدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہیں اور توکلنا پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔جبکہ وہ افراد جنہوں نے مقررہ ویکسین نہیں لگوائی اور وہ ممنوعہ ممالک سے (جہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد ہے) آنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ 14 دن کسی ایسے ملک میں گزارنے کے بعد مملکت آئیں جن پر پابندی عائد نہیں ہے۔ تاہم انہیں مملکت آنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا جو کہ مملکت آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل ہونا چاہیے۔ ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین لگائی ہوجو سعودی عرب میں نہیں دی جاتی انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگوانا ہوگی۔ مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل قدوم ایپ پر اپنا اندراج کرائیں جس کے ذریعے ویکسین اور قرنطینہ کے حوالے سے دیگر معاملات اپ ڈیٹ کرائے جاسکیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں فائزر، اسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکیسن کو منظور کیا گیا ہے جبکہ چینی ویکسین سائنوفام اورسائنوویک جن افراد نے لگائی ہے انہیں چاہیے کہ وہ مملکت آنے کے بعد فائزر، ا اسٹرازینیکا یا موڈرنا کی ایک بوسٹرخوراک لگائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔