ہومپاکستانفوادچوہدری کے بھائی اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات

فوادچوہدری کے بھائی اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ، فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ، بیرسٹرفیصل چوہدری وفاقی وزیرفوادچوہدری کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یاد رہے رواں سال جولائی میں فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔