اسلام آباد(سب نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیر مقام نے ملاقات کی.ملاقات میں انجینئر امیر مقام نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن کی کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے قومی کفایت شعاری و بچت کے اقدامات کہ بھی تعریف کی اور کہا کہ مشکل حالات میں وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کا تاریخی پیکیج دیا. ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
