سکردو(آئی پی ایس)،بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے کہا ہے کہ بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنے میں ہر قسم کا تعاون کریں گے ،تمباکو معاشرے کیلئے زہر سے کم نہیں،معاشرے کو اس ناسور پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ،بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے سیڈو کے کوارڈنیٹر ایس ایس ناصری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنے میں سیڈو نے جو اقدام اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، گلگت بلتستان اسمبلی سے تمباکو کنٹرول ایکٹ پاس ہونے کے بعد اب تک گلگت بلتستان میں اس پر عمل در آمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ،معاشرے میں اس ناسور کو ختم کرنے اور اس پر مکمل پابندی عائد کرانے کیلئے سب کو ملکر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ اس سے پاک ہوسکے ۔اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ سیڈو کی جانب سے بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنے اور شعور و آگاہی کیلے منعقدہ سیمنار کیلئے بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کی یقیں دلایا ۔انہوں نے کہا اسطرح کے پروگرام وقت کی ضرورت ہے اور اس سے معاشرے میں مثبت نتائج بر آمد ہوں گے ۔اس موقع پر سیڈو کے کوارڈنیٹر ایس ایس ناصری نے کہا کہ بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنا سیڈو کا مشن ہے اور آنے واالے وقتوں میں مختلف اسٹیک ہولڈر سے ملکر اس مہم کو مزید تقویت دیں گے۔ انہوں نے سیمینارکیلئے سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرنے پر وسیم اللہ جام ملک کا شکریہ ادا کیا ۔
بلتستان کو تمباکو سے پاک کرنے میں ہر قسم کا تعاون کریں گے ، رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
