اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں کورونا وائرس سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، بلوچستان میں 32 ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 348 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 81 افراد انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
